سوال (5300)
عمرہ میں دم واجب ہو گیا ہے تو کیا اس جانور کا گوشت مساکین میں تقسیم کرنے کے بعد خود کھا سکتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں یا دوست احباب کو بھی کہلا سکتے ہیں؟
جواب
قاعدہ یہ ہے کہ مکے میں فدیہ دیا جائے، مکے کے فقراء و مساکین میں تقسیم کیا جائے، آپ بھی مکے میں ہیں، مساکین کی کیٹاگری میں آتے ہیں، پھر ٹھیک ہے، آپ بھی اپنا حصہ لے لیں۔ عمومی طور پہ یہ دوسروں کو ہی کھلایا جاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
صدقے کا مال صدقے کے حقدار فقراء و مساکین کو دیا جاتا ہے، کیا آپ اور آپ کے دوست صدقے کے حقدار ہیں، یقیناً نہیں، اگر یہ دروازہ کھول دیا جائے تو صدقے کا گوشت آپ اور آپ کے دوستوں میں تقسیم ہوگا، فقراء تک نہیں پہنچے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ