سوال (1301)

ہم ملازمت پیشہ لوگ ہیں، اتنا وقت نہیں ہوتا کہ تفسیر ابن کثیر وغیرہ جیسی تفصیلی تفاسیر کو پڑھیں، برائے مہربانی کوئی مختصر تفسیر کی طرف رہنمائی کر دیں، جو آسان فہم ہو اور بآسانی دستیاب ہو!

جواب

کئی ایک مختصر تفاسیر ہیں، جنہیں آپ پڑھ سکتے ہیں، جن میں سے تین کا نام ذکر کر دیتا ہوں.
1۔ تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ، یہ بہت مشہور ہے اور مختصر اور آسان فہم ہے۔ انٹرنیٹ پر پی ڈی ایف میں بھی دستیاب ہے اور سعودیہ کی طرف سے چھاپ کر وسیع پیمانے پر نشر بھی کی گئی ہے۔
2۔ تفسیر القرآن العظیم از حافظ عبد السلام بھٹوی رحمہ اللہ.
یہ بھی زیادہ طویل نہیں ہے، لیکن بہترین ہے۔
3۔ تیسیرُ الرحمٰن لبیان القرآن از مولانا لقمان سلفی رحمہ اللہ. یہ بھی مختصر تفاسیر میں سے ہے۔ امید ہے کہ انڈیا میں بآسانی دستیاب ہو گی۔
بہر صورت یہ تینوں تفاسیر انٹرنیٹ پر بآسانی دستیاب ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ