سوال (4732)
اردو میں کوئی ایسی کتاب نکاح کے حوالے سے موجود ہے تو آگاہ فرمائیں جس میں یہ سارے نکاح کے موضوعات موجود ہوں؟
جواب
نکاح کے مسائل (اقبال کیلانی)، نکاح کی کتاب(حافظ عمران ایوب لاہوری) بیوی کے حقوق (فرحت ہاشمی) شوہر کے حقوق (فرحت ہاشمی ) تحفة العروس (مکتبہ اسلامیہ حافظ ندیم ظہیر کی تخریج کے ساتھ ).
فضیلۃ العالم ندیم ایاز حفظہ اللہ
اگر اس موضوع پر آپ کو کتاب درکار ہے کہ شیخ اقبال کیلانی کی کتاب ہے، باقی اگر یہ چاہتے ہیں کہ کوئی جامع کتاب ہو تو اس کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے، باقی آج سے اٹھائیس سال پہلے میں نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب لکھی ہے، جس کی آج کل پروف ریڈنگ چل رہی ہے، ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آسانی کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: یہ جو میں نے کتاب کا تذکرہ کیا ہے، یہ مفتی رشید احمد خورشید دیوبندی (مدرس جامعۃ الرشید) کی کتاب (نکاح کورس)کی فہرست ہے، اگر کوئی اہل حدیث عالم اس حوالے سے لکھے تو بڑی خوشی ہو گی شادی کے موقع پر گفٹ دینے کے لیے بہترین کتاب ہے۔
جواب:میں نے اپنی کتاب میں بڑی محنت کی ہے، دن رات ایک کرکے لکھی ہے، یہ ایک موسوعہ ہے، جب یہ چھپ کر آئے گی تو یہ کتاب ایک تحفہ ہوگی، اس کتاب میں ہر پہلو پر بات کی گئی ہے، بس آپ ساتھیوں کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ