سوال (6010)

عروبہ یا اروبہ نام رکھنا کیسا ہے اور دونوں کا معنی کیا ہے؟

جواب

عین کے ساتھ جمعۃ المبارک کو عروبہ کہا جاتا تھا، لغوی اعتبار سے اس کے اندر محبت کا معنیٰ ہے، شوہر کی پسندیدہ زوجہ کے معنی میں آ جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ صاحب اگر اروبہ ہو تو پھر کیا معنی ہوگا؟
جواب: “علي الاربة” سے ماخوذ ہوگا، خواہش کے معنی میں ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ