سوال (5868)

فصل کٹنے پر عشر خرچہ نکالنے سے پہلے ادا کیا جائے گا یا خرچہ نکال کر منافع میں سے ادا کیا جائے گا؟

جواب

صرف ٹیوبل وغیرہ کے پانی سے تیار ہونے والی فصل پر بیسواں حصہ زکوۃ ہے، تو اس حساب سے عشر نکالا جائے گا اس میں باقی کے خرچے شامل نہیں کرنے، یعنی ان کا حساب لگائے بغیر عشر ادا کرنا ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ