سوال (2800)

کیا کاروباری پراڈکٹ کی مشہوری کیلئے اس طرح کی ویڈیو بنانا اور چلانا جائز ہے جس میں صرف پراڈکٹ کی تفصیل بتائی جائے اور کسٹمرز کے فیڈبیک ہوں؟

جواب

یہ سلسلہ آج کل عام ہے۔ ایڈز، اشتہار وغیرہ بنانے میں کوئی حرج نہیں الا یہ کہ ان میں کوئی ایسی قباحت ہو، جس وجہ سے وہ حرام یا ناجائز قرار پائیں گی، مثلا:
1۔ ایڈز کے اندر پے پردہ خواتین کو دکھانا۔
2۔ میوزک وغیرہ چلانا
3۔ جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے فیک اور غلط معلومات پیش کرنا
4۔ حرام یا ناجائز پراڈکٹس یا ناجائز کاروبار کے لیے ایڈز بنانا
اگر ایڈز اور اشتہارات اس قسم کی قباحتوں اور حرکات سے پاک ہوں، تو جائز ہیں کوئی حرج نہیں۔ ان شاءاللہ.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ