سوال (491)

بعض لوگ (بامر مجبوری) لائیو ویڈیو کال پر (ولی اور گواہان کی موجودگی میں) نکاح کر لیتے ہیں۔ علماء کرام رہنمائی فرما دیں کہ کیا اس طرح نکاح منعقد ہو جاتا ہے ؟

جواب

ویڈیو اور لائیو کال بھی صحیح ہے ،اور اگرصرف چھوٹے موبائل پر کال ہو تو وہ بھی صحیح ہے ، یہ بات یقینی ہے ادھر بھی رشتے دار ہیں، ادھر بھی رشتے دار ہیں ، نمبر بھی وہ ہی ہے ، تمام معلومات ہوتی ہیں ، ایک دوسرے کی ، اب یہ معاملہ مشتبہ نہیں رہا ہے ٹیلیفون پر نکاح ہوسکتا ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بامر مجبوری نہ بھی ہو تب بھی درست ہے ۔
اگر اس بات کا یقین ہے کہ تمام لوگ وہی ہیں جن کا اس عقد سے تعلق ہے اور کوئی دھوکہ وغیرہ نہیں تو جائز ہے ، اصل شرط تو ولی ہے وہ موجود ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ