سوال (3697)
کیا ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح درست ہے؟
جواب
فریقین کو ایک دوسرے کا بخوبی ادراک ہوتا ہے، دور جدید میں یہ کام بڑا آسان ہوگیا ہے، یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ سامنے ویڈیو پر کون ہے، کال پر کون ہے، اگر کوئی اشتباہ نہیں ہے تو ویڈیو کال پر نکاح ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




