سوال (1405)
كيا ویڈیو تصویر كی حكم میں ہےاور عکس او تصویر ميں فرق ہے؟
جواب
تصویر ہاتھ سے بنائی گئی ہو یا کیمرے سے ، متحرک ہو یا جامد ، ہے وہ تصویر ۔ کوئی تاویل کرتا ہے تو اس کی مرضی، ایسا کرنے سے شرعی حکم میں تبدیلی نہیں آ سکتی ہے ، تصویر حرام تھی۔ حرام ہے۔ اور قیامت تک حرام ہی رہے گی ض۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جی بالکل ، ویڈیو کئی تصاویر کا مجموعہ ہوتی ہے ، جس میں ہزاروں تصویروں کو ایک ریل کی صورت میں اس سرعت سے چلایا جاتا ہے کہ تصویر ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ، یہی طریقہ قدیم سے چلا آ رہا ہے جسے جدید آلات نے تیز تر اور منظم ترین بنا دیا ہے ۔
عکس اور تصویر میں فرق ہے ، عکس مثلا آپ کا الٹ جو آپ گہرے پانی میں دیکھتے ہیں جیسے کہ پہلے وقتوں میں تھا یا اپنے کو شیشے میں دیکھتے ہیں ، لیکن یہ آپ کی ذات کے ساتھ ہی زائل ہو جاتا ہے۔ لیکن تصویر وہ ہے کہ جسے محفوظ کر لیا جائے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ