سوال (5856)
صرف وزٹ کی نیت سے درباروں پر جانا جائز ہے؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص تشریف لایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ہے کہ کیا میں فلاں جگہ جانور ذبح کر سکتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سوال کیے، کیا وہاں میلا لگتا ہے؟ جواب ملا نہیں، دوسرا سوال کیا کہ وہاں کوئی غیر اللہ کے نام جانور ذبح کیے جاتے تھے، جواب ملا نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر آپ ذبح کر سکتے ہیں، روایت پیش کرنے کا مقصد وہاں دربار میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، جب آپ اہل توحید ہیں، وزٹ کرنے لیے جائیں گے، تو یہ لوگوں کے دلیل بن جائے گا، پھر لوگ سمجھیں گے کہ وہاں جانا درست ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




