سوال (3503)
ایک آدمی وزٹ ویزہ پر سعودیہ اپنے رشتہ داروں کے گھر جا رہا ہے، اور اس نے عمرہ کی نیت بھی کی ہے تو اب وہ احرام کہاں سے باندھے گا، سعودیہ رشتہ داروں کے گھر سے یا وہ یہاں سے ہی احرام باندھ کر جائے گا؟
جواب
اس میں فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ اس کی اصل نیت کیا ہے، وہ کیوں جا رہا ہے، ایک یہ ہے کہ میں عزیز و اقارب سے ملنے جا رہا ہوں، ساتھ میں عمرہ بھی کر لوں گا، یہ ایک الگ مسئلہ ہے، ایک یہ ہے کہ میری نیت عمرے کی ہے، باقی ویزہ میرا وزٹ ہے ، لیکن میری نیت عمرے کی ہے، دونوں صورتوں میں نتائج یکسر مختلف ہونگے ، اصل نیت عمرے کی ہے، تو یہاں والے میقات سے احرام باندھنا ہوگا، اگر نیت دوسری ہے تو پھر وہ اپنے رشتے داروں کے پاس جائے، اگر وہ شہر میقات کی حدود کے اندر ہے تو اپنی رہائش گاہ سے احرام باندھے، اگر رہائش گاہ باہر ہے تو میقات کے باہر سے احرام باندھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ