سوال (377)

ووٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

جواب

سلفی علماء کا موجودہ جمہوریت اور الیکشن کے بارے میں واضح موقف ہے کہ ہم اس کو اسلامی طریقہ کار نہیں سمجھتے ہیں ، اس وجہ سے ہم ووٹ لینے یا دینے کے حق میں نہیں ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ جو حالات بنے ہوئے ہیں اس میں ہر شخص کا ووٹ ڈل دیا جاتا ہے ، اس وجہ کچھ لوگوں نے یہ راستہ چن لیا ہے کہ ہمیں سپورٹ کریں ، بس یہ ان کی تاویل ہے ، اس کے وہ خود جوابدہ ہیں ، حقیقت میں یہ شرعی طریقہ کار نہیں ہے ، نہ یہ شہادت ہے ، نہ گواہی ہے اور نہ ہی امانت ہے ، ایسے لوگ قرآن و حدیث سے کشید کرتے ہیں ، یہ ایک رائے ہے جس میں انسان بغیر کسی تمیز کے حصہ ڈالتے ہیں ، اس میں مسلم و غیر مسلم ، مرد و عورت اور عالم و جاہل سب برابر ہیں ، سب کا ایک ہی ووٹ اور رائے ہوتی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ