سوال (6096)
وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰى وَ الْيَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِيْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا،
وراثت کے وقت اس ایت کے تحت کیا رشتہ داروں کا کچھ حصہ بنتا ہے یا یہ ایت منسوخ ہو چکی ہے؟
جواب
بعض علماء نے اس کو منسوخ کہا ہے، بعض نے محکم مانا ہے، یہی بات صحیح ہے، اس آیت میں جو کچھ بیان ہوا ہے، وہ ندب ہے، یہ اقارب اور ضرورت مند کے خیال کرنے کے بارے میں ہے کہ ان کا بھی خیال رکھنا چاہیے، لیکن یہ ندب کی حد تک ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




