سوال (5585)

اگر والدین میں سے ایک کا حکم ہو کہ یہ کام کرو، دوسرے کا حکم ہو کہ یہ کام نہ کرو تو کس کی بات مانی جائے گی؟

جواب

فرضی سوال لگ رہا ہے، جس کا حکم اطاعت کے قریب ہوگا، وہی معتبر ہوگا، کام بتایا جائے تا کہ فیصلہ کیا جا سکے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: والد کہتا ہے کہ اس کالج میں جاؤ، والدہ کہتی ہے کہ اس کالج میں جاؤ، کس کی بات مانی جائے گی؟
جواب: بات یہ ہے کہ بچہ کالج، یونیورسٹی میں جا کر کیا سیکھ رہا ہے، ہم اس کالج وغیرہ کا انکار کرتے ہیں ، اس کے لیے والدین کھڑے ہوگئے ہیں، سوال یہ ہے کہ دین کتنا پڑھایا ہے، تربیت کتنی کی ہے، عموماً گھر میں والد کا حکم چلتا ہے، باقی شرعاً جس کی بات معتبر ہوگی، وہ ہی معتبر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ