سوال (3060)

محلے میں جب کسی کی وفات ہو جاتی ہے تو گلی یا ڈیرے وغیرہ میں تین دن تک محلے کے لوگ بار بار آتے ہیں اور بار بار دعا کے لئے آواز لگاتے ہیں، سب لوگ آتے ہیں، جاتے دونوں مرتبہ اجتماعی دعا کرتے ہیں، دوسرے یا تیسرے دن پھر محلے یا پڑوس والوں کو بلاتے ہیں اور کسی بزرگ یا اپنے عالم کو بھی تاکہ آخری دعا کر کے یہ سلسلہ ختم کر دیں، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں؟

جواب

یقیناً بعض جگہ ایسا ہی ہے، بعض جگہ دو دن، کہیں تین دن اور کہیں جب تک مہمان آتے ہیں، اجتماعی دعا ہوتی رہتی ہے، ممکن ہے کہ اسلام کی رو سے اس کو بدعت قرار دیا جا سکتا ہے، اور بدعت قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ میت کے لیے استغفار کرنا صحیح ہے، لیکن اس انداز سے نہیں ہے، لہذا دعا کا یہ انداز خود ساختہ اور بلا دلیل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

دونوں کام ہی غیر مسنون و غیر شرعی ہیں۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ