سوال (6610)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم سوال یہ ہے اگر کسی شخص نے اپنا حق مہر نہیں دیا تو اس کی وفات ہو جاتی ہے، اب اس کی بیوی کو اس کے ورثاء حق مہر دیں گے، بیوی کی اولاد بھی ہے، اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللّہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
جی ہاں، حق مہر سب سے پہلے ادا کیا جائے گا۔ یا تو یہ سسرال والے ادا کریں یا شوہر کے ترکے میں سے پہلے حق مہر نکالا جائے گا۔ اس کے بعد جو رقم باقی بچے گی، وہ وراثت کے طور پر تقسیم کی جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حق مہر شوہر کے ذمہ دَین (قرض) بن چکا ہے، اور شریعت کے مطابق قرض اور وصیت کی ادائیگی کے بعد ہی ترکہ تقسیم کیا جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ