سوال (4193)

ایک آدمی کمپنی میں ملازم تھا تو کمپنی میں آگ لگنے کی وجہ سے مر گیا ہے تو کمپنی والوں نے اس کی اہلیہ اور ایک بچی کو 25 لاکھ روپے دیے تو اب کیا یہ وراثت شمار ہوگی؟

جواب

پینشن، گریجویٹی اور اس طرح کی رقم جو یہاں ذکر کی گئی ہے، اس بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے، لیکن بظاہر محتاط ترین موقف یہی ہے کہ وراثت کی رقم ہے، اگر اس کو وراثت میں نہیں ڈالا جائے گا، پھر جس کھاتے میں ڈالا جائے گا، اس کی بھی دلیل نہیں ہے، اس یہ رقم بظاہر وراثت کی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سائل: شیخ کمپنی نے بطور تعاون بچوں اور بیوی کو پیسے دیے ہیں؟
جواب: کمپنی نے کسی مقصد کے لیے دیے ہیں، سوال یہ ہے کہ کمپنی نے کس کے لیے دیے ہیں، کمپنی نے فوت شدہ کی وجہ سے دیے ہیں، اس لیے محتاط قول یہ ہے کہ اس کو وراثت مان لیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ