سوال (881)

ایک سائلہ کا سوال ہے کہ میرے والدین کی پچھلے سال وفات ہوگئی ہے ۔ وہ دونوں اندازے کے مطابق 35 سال سے ڈائبیٹس کے مرض کے علاوہ دل کا مرض اور جگر کا اسی طرح اور بہت سے امراض میں مبتلا تھے ۔ اس لیے روزے نہیں رکھتے تھے ، لیکن روزوں کی قضا بھی نہیں دیتے تھے ، نہ ہی کسی کو فدیہ دیتے تھے۔ میرا بھائی ان کے مال میں سے جانتی ہوں کہ نہ تو فدیہ دے گا ، نہ ہی روزے رکھے گا ، لیکن میں والدین کا حق بہترین طور پر ادا کرنا چاہتی ہوں ، مجھے ان روزوں کے متعلق کیا کرنا چاہیے اور میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

آپ حسب استطاعت ایک مسکین کا کھانا بطور فدیہ دیں ، ایک بندے کا ایک وقت کا کھانا ایک روزے کا فدیہ ہوتا ہے ، آپ جس طرح کھاتے ہیں ، اسی طرح کھلا دیں ، اسی طرح فدیہ دے دیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ