سوال (4287)
اگر کسی وجہ سے والدین کا اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلقی طول پکڑ جائے، کیا اولاد والدین کے روکنے کے باوجود اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کر سکتا ہے؟ جبکہ والد سختی سے روکتا ہو؟
جواب
اصول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں ہوگی، خواہ وہ والدین ہی کیوں نہ ہو، قطع تعلقی ایک جرم ہے، یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے، والدین کی اصلاح کرنی چاہیے، اگر ان کی اصلاح نہیں ہو رہی ہے، تو بچے کو قطع تعلقی نہیں کرنی چاہیے، باقی تعلقات محدود کردیں، محدود سے محدود تر کردیں، بس اتنا ہو کہ قطع تعلقی والا معاملہ نہ ہو، والدین سے چھپ کر بھی کوئی عمل کر سکتے ہیں، لیکن ان کو چاہیے کہ اپنی صلہ رحمی والے عمل کو جاری رکھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ