سوال (4067)
کیا والدین اپنی مطلقہ بیٹی کو صدقہ فطر دے سکتے ہیں، اسی طرح بھائی اپنی مطلقہ بہن کو فطرانہ دے سکتے ہیں؟
جواب
جہاں تک میرا مطالعہ ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ صدقہ فطر اور زکاۃ کے احکام ایک طرح کے ہیں، اصول و فروع ایک دوسرے کو زکاۃ نہیں دے سکتے، باقی بہن کفالت میں نہیں ہے تو بھائی وغیرہ دے سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ