سوال (5122)
ایک لڑکی کی نئی شادی ہوئی تھی، شوہر نے چند دن بعد مار کر گھر سے نکال دیا اور طلاق دے دی، اب وہ عورت چند دن سے حاملہ ہے، اس کا سوال یہ ہے کہ کیا یہ حمل میں ضائع کر سکتی ہوں کیونکہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے اور والدین کا پریشر ہے کہ حمل ضائع کرو تب گھر میں رہو؟
جواب
والدین کو سمجھانے کی ضرورت ہے، اگر وہ اس کو ضایع کرتے ہیں، تو ایک جان کے قتل کے ذمے دار ہیں، نہ ہی یہ لڑکی کے لیے جائز ہے، کیونکہ باقاعدہ نکاح ہوا تھا، اللہ تعالیٰ کے فیصلے میں مداخلت نہ کریں، کسی بڑے کو بیچ میں رکھ کر والدین اور بچی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، دنیا اور دنیا والوں کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے، اللہ تعالیٰ ہی سب کو کھلانے والا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ