سوال (5100)

زندگی میں والدین کی گستاخی ہوگئی ہے، اب والدین فوت ہو چکے ہیں، اب ایسے شخص کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

دیکھیں توبہ کا دروازہ کھولا ہوا ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، توبہ و استغفار کو لازم پکڑیں، والدین کے لیے صدقہ و خیرات کا سلسلہ جاری رکھیں، ان کے دوستوں کے ساتھ صلہ رحمی کریں، ان کے عہد و پیمان کو پورا کریں، رشتے داروں کو جوڑ کر رکھنا، بالخصوص بہنوں کو خدمت کا موقع دینا، یعنی ان کی خدمت کریں، یہ تمام چیزیں ان کے لیے فائدے مند ہیں، دعاؤں کا اہتمام کریں، “رب رحمهما کما ربیانی صغیرا” اس دعا کا اہتمام کریں، کثرت کے ساتھ توبہ و استغفار کریں، ان کے لیے صدقہ و خیرات سلسلہ جاری رکھیں، یقیناً اللہ تعالیٰ بہتر کردے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ