سوال (3964)
کیا فطرانہ والدین کو دیا جاسکتا ہے؟ اگر وہ غرباء و مساکین میں شامل ہوں۔
جواب
فطرانہ کو زکاۃ رمضان بھی کہا جاتا ہے، بندے کے پاس جو بھی مال ہے، وہ اس کے والدین کا ہے، عجیب بات ہے کہ والدین کو فطرانہ اور زکاۃ سے پالنا چاہتا ہے، فطرانہ، کفارہ، زکاۃ اور فدیہ ان سب کے احکامات ایک جیسے ہیں، لہذا ایسے بندے کو حیا کرنی چاہیے جو اپنے والدین کا اتنا بھی خیال نہیں کرسکتا ہے، جو اس کے دنیا میں آنے کے سبب ہیں، جس طرح والدین کو زکاۃ نہیں دے سکتے ہیں، اس طرح فطرانہ بھی نہیں دے سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ