سوال (6472)

بیٹا اپنے والدین سے کچھ وجوہات کی بناء پر وقتی رابطہ ختم کر سکتا ہے اس وجہ سے کہ ابھی حالات سنگین ہیں کچھ حالات بہتر ہو جائیں غصہ ٹھنڈا ہو جائے تو رابطہ کریں گے، شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟

جواب

قطع رحمی نہ ہو، آمنا سامنا ہو تو دعا سلام ہونا چاہیے، پھر گنجائش ہے، پھر بیٹے کو پتا ہونا چاہیے کہ میرے نمبر کم ہیں، پھر اس کو سلام میں پہل کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ