سوال (5209)
اگر کوئی لڑکی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کرنا چاہے اور ولی کسی بھی صورت اجازت نہ دے تو لڑکی کیا کرے؟
جواب
اگر یہ رشتہ مناسب اور اچھا ہے تو والدین کو عقل وشعور سے کام لیتے ہوئے وہاں پر شادی کر دینی چاہیے۔
اور اگر والدین حق بجانب ہیں تو آپ کو والدین کی اطاعت میں قربانی دینی ہو گی کیونکہ والدین کبھی بھی اپنی اولاد کا برا نہیں سوچتے، آپ کے حقیقی خیر خواہ آپ کے والدین ہیں جنہوں نے آپ کو جنم دیا،پرورش کی اور جوانی تک ہر طرح سے خیال کیا اور ہر چیز مہیا کی۔ دین اسلام کی روشنی میں ولی یعنی باپ کی رضامندی کے بغیر کیا ہوا نکاح باطل ہوتا ہے اور گزاری ہوئی زندگی زنا کہلاتی ہے۔
آپ یا تو صبر کریں اور انتظار کریں یا جہاں والدین خوش اور مطمئن ہیں وہاں پر راضی ہو جائیں اور اسے ہی اپنے دل کا سلطان بنائیں یہی حقیقت ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ