سوال (3403)
والد صاحب اپنے بچوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے خرچ کرکے باہر ممالک کمانے کے لیے بھیجتے ہیں، اس کے بعد وہ بچے ماہانہ دس بیس لاکھ روپے کماتے ہیں، اس کے بعد وہ بچے شادی کرتے ہیں، ان کی اولاد ہوتی ہے، پھر وہ باپ کی موجودگی میں جگہ، پلاٹ پراپرٹی خریدتے ہیں، کیا ان پراپرٹیز میں والد کا بھی حق ہے؟ والد ابھی زندہ ہے۔
جواب
باپ کی زندگی میں جو چیزیں مشترکہ خریدی جاتی ہیں، وہ تمام چیزیں سب باپ کی ہوتی ہیں، والد اگر چلا جاتا ہے تو اس ٹوٹل جائیداد کو باپ کا ورثہ شمار کیا جائے گا، الا یہ کہ کوئی خاص تحریر ہو جس میں لکھا ہوا ہو کہ فلاں فلاں چیز ان کے لیے خاص ہے، یا یہ چیزیں بیٹوں کی ذاتی پراپرٹی ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو ٹوٹل جائیداد باپ کی ہی شمار ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




