سوال (2953)

ایک لڑکی ہے، اس کے والد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے، وہ والدہ کے ساتھ ماموں کے گھر میں رہ رہی ہے، اب اس کا ولی کون بنے گا؟

جواب

اس دور جدید میں کسی کو تلاش کرنا آسان ہے، بھرپور کوشش کرلیں، اگر ان کی اجازت مل جائے تو اچھا ہے، بصورت دیگر اگر ان کا دادا موجود ہیں، ان کو ولی بنائیں، یا بھائی موجود ہے تو ان کو ولی بنائیں، چچا کو بنائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ