سوال (5967)

کیا والد کے فوت ہونے کے بعد غیر شادی شدہ بہن کے نان نفقے کا بھائیوں کے اوپر حق ہے؟

جواب

والدہ اور بڑے بھائی مل کر گھر کی گاڑی کو چلاتے ہیں، ہمارے پاس دو ٹوک نص نہیں ہے کہ بھائی اس کا پالنے کا ذمے دار ہے یا نہیں، باپ کی وفات کے بعد بھائی آزاد ہو جائے، تو بہن کو کس کے ذمے چھوڑے گا، “من عال جاریتین” میں بیٹی کے ساتھ بہن بھی آتی ہے، جنت کی خوشخبری ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ