سوال (6318)

والد اور والدہ کے قدم چومنا کیسا ہے؟

جواب

ہاتھ پیشانی، وغیرہ چوما جا سکتا ہے، لیکن کیفیت کو دیکھنا ہوگا کہ کیفیت کیا ہے۔ وہ کھڑے ہوئے ہوئے ہیں، آپ جھکے قدم چوم رہے ہیں، ظاہر سی بات ہے کہ یہ سجدے سے مشابہت ہو جائے گی، یا آپ ان کے پیر دبا رہے ہیں، آپ بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی بیٹھے ہوئے ہیں، جیسے انسان ہاتھ چومتا ہے، پاؤں بھی چوم لیتا ہے، جیسے آپ بچوں کو گود میں کھلا رہے ہوتے ہیں، اس طرح ہی ہوتا ہے، یہ صورت ہو تو ٹھیک ہے، لیکن وہ قیام میں ہیں، آپ جھکے ہوئے ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ