سوال (5497)

ہمارے والد صاحب نے اپنی زندگی میں انویسٹمنٹ کی ہوئی تھی، جہاں سے فکسڈ منافع آتا تھا ان کی وفات کے بعد اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

جواب

سیونگ اور فکس اکاؤنٹ کو آپ ختم کردیں، بس سارا معاملہ سیدھا ہو جائے گا۔ اگر سود کہ رقم آئی ہوئی ہے تو وہ کسی غیر مسلم کو دے دیں جو فتنہ پرور نہ ہو، محارب نہ ہو، یا سود میں گرفتار ہو چکا ہو، اس کو دے دیں، یا رفاہ عامہ کے لیے دے دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اکاؤنٹ نہیں ہے شیخ، افراد کو دے رکھے ہیں؟
جواب: اس کو بھی ختم کردیں، مضاربت کی شکل بنائیں، نفع پر پرسنٹیج رکھ لیں، پیسے پر جو فکس آ رہے ہیں، وہ ناجائز ہیں، باقی اگر نفع پر پرسنٹیج آ رہا ہے تو ٹھیک ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ