سوال (4684)
اگر کسی نے اپنی والدہ کی طرف سے رمی کرنا ہو تو کیا کیا وہ تینوں جمرات کو پہلے اپنی رمی کر کے پھر والدہ کی طرف سے رمی کرے گا؟ یا کہ ہر جمرہ پر پہلے اپنی رمی کر کے اس کے بعد اپنی والدہ کی طرف سے رمی کر کے پھر اگلے جمرہ کی طرف بڑھ سکتا ہے؟
جواب
یہ نہیں ہے کہ پہلے تین جمرہ پر اپنے لیے رمی کرے، پھر واپس ایک ایک جمرے پر جائے، بلکہ پہلے جمرے پر جائے پہلے اپنی کنکریاں مارے، پھر والدہ کی مارے، پھر دوسرے پر بھی ایسا کرے، پھر تیسرے پر بھی ایسا کرے، اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ پہلے آپ تینوں پر اپنی رمی مکمل کریں، پھر دوسروں کی رمی مکمل کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ