سوال (2342)
میت کی والدہ جو اپنے پوتوں کو یہ کہے کہ میں آپ سے اپنی وراثت نہیں لینا چاہتی ہوں، لیکن بعد میں وہ دعویٰ کرے تو کیا یہ دعویٰ درست ہوگا؟ وجوہات یہ تھیں کہ شروع میں بیٹا فوت ہوا تو فوری چوتھے یا پانچویں دن کہا کہ میں نہیں لوں گی، لیکن بعد میں پوتے پوچھتے بھی نہیں تھے تو دعویٰ کیا ہے؟
جواب
یاد رہے کہ اس کا حق بنتا ہے، شریعت نے جو بیٹے کے ترکے میں مقرر کیا ہے، وہ حصہ لے سکتی ہے، اس سے کوئی اس کو محروم تو نہیں کر سکتا ہے، یاد رہے کہ جب تک کوئی قانونی شکل، تحریری شکل یا گواہ نہ ہوں تویہ محض جملے ہوتے ہیں، اس میں میری رائے یہ ہے کہ اس کا حصہ بنتا ہے، اس کو دے دیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ