سوال (2645)

وگ کیا چیز ہے؟

جواب

وگ نقلی بالوں کا ایک گچھا ہوتا ہے، یہ بالوں کا بنا ہوتا ہے، ٹوپی کی طرح سر پہ لگایا جاتا ہے، جو پورے گنجے ہوتے ہیں، وہ وگ استعمال کرتے ہیں، اس میں دھوکہ ہے، اگر بندہ یہ سمجھتا ہے کہ میرے مکمل بال نہیں ہیں، کوئی جدید طریقہ بھی نہیں ہے، تو بطور مجبوری بندہ استعمال کر سکتا ہے، یہ بالوں کے ساتھ بالوں کو جوڑنے والا مسئلہ نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

مصنوعی بال تیار کرنا، جیسا کہ اب بال خریدنے والے گلی محلوں میں گھوم کر بال جمع کرتے ہیں، پھر انکو مختلف مراحل سے گزار کر وگ تیار کرتے ہیں، جو کہ گنجے پن کا شکار لوگ استعمال کرتے ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ