سوال (6246)
وقف کن چیزوں میں ہوسکتا ہے؟ اور کن چیزوں میں نہیں، اگر واقف کو وقف کی ملکیت تبدیل کرنا ہو، کرسکتا ہے یا نہیں؟ وقف کرنے کے بعد اس کا نفع (یعنی خرچ یا استعمال) کیا حاصل ہوتا ہے؟ کیا موقوف کی بیع ہوسکتی ہے یا نہیں؟ بمع حوالہ جوابات کی درخواست ہے۔
جواب
اس کے لیے کتب دیکھ لیں، عمران ایوب لاہوری کی فقہ الحدیث دیکھ لیں، وقف کے لیے بنیادی چیز واقف ہے، یعنی وقف کرنے والا، تصرف اور اختیار رکھتا ہو، چیز اس کی ملکیت میں ہو، دوسرا موقوف چیز جو وہ وقف کرنا چاہتا ہے، تعین کرے کہ اصل یا ثمرہ کو وقف کرنا چاہ رہا ہے، یہ بھی ضروری ہے، موقوف علیہ کا تعین کرے، کس کو دینا چاہ رہا ہے، پھر اس کی تحریری شکل میں ہو۔ واقف وقف شدہ کو نہ بیچ سکتا ہے، نہ ہبہ کر سکتا ہے، اور نہ میراث میں وہ چیز جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




