سوال (4781)

ایک شخص زمین وقف کرتا ہے تو کیا اس زمین پر جو پتھر، گھاس اور درخت جو ہیں، خواہ وہ وقف کے بعد کے ہوں یا پہلے کے ہوں، کیا وہ شخص ان چیزوں کو استعمال کر سکتا ہے؟

جواب

اگر وہ متعین کردے کہ اتنے حصے کو میری وفات کے بعد میرے عزیز و اقارب استعمال کریں گے تو پھر کوئی اشکال نہیں ہے، اگر اس نے متعین نہیں کیا ہے، یا ایسی کوئی شرط نہیں رکھی ہے تو عام لوگ جو فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کی طرح یہ شخص اور ان کے ورثاء فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تمام شرائط اور حدود و قیود کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ وقف کے بعد بھی چیزیں ایسا اٹھا کہ جا رہا ہے کہ دوسرے کو فائدہ ہی نہیں ہو رہا، درخت و پتھر لے جائے، اور کہہ کہ مجھے ضرورت پڑ گئی ہے، دوسرے لوگوں کی طرح یہ بھی چیز لے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ