سوال (1991)

واقعہ کربلا کے حوالے سے کوئی کتاب جس میں علمی مواد ہو، اس کو پڑھنے کے بعد کوئی سوال ذہن میں باقی نہ رہے؟

جواب

اس کتاب”حادثہ کربلا اور سبائی سازش” کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

یہ تو ہو نہیں سکتا ہے کہ ایسے تاریخی موضوع پر کوئی کتاب پڑھیں اور ذہن میں کوئی بھی سوال باقی نہ رہے۔
ایں خیال است ومحال است ومحال۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

مولانا ارشد کمال کی کتاب “اسلامی مہینے” دیکھیں یا “لطائف المعارف” علامہ ابن رجب کی دیکھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

“آئینہ ایام تاریخ بعثت رسول سے واقعہ کربلا تک” عثمان بن محمد الناصری آل خمیس کی دیکھ لیں، یہ کتاب دکتور عثمان بن محمد بن حمد الناصری آل خمیس کی کتاب ہے، جو نہایت عمدہ ہے، خاص طور پہ کتاب کا مقدمہ پڑھنا لازمی ہے، ایک قاری پر کتاب کو سمجھنے کے لیے یہ غالباً ایک عمدہ اور محقق کتاب ہے، بعض جگہ جزوی اختلاف کا ہونا ممکن ہے اور مزید تحقیق کا میدان کھلا ہے، دکتور عثمان صاحب کی کتب عمدہ ہوتی ہیں، خاص طور روافض کے رد پر عمدہ ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ