سوال (2508)
واقعہ شق القمر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے یا قیامت کی نشانی ہے۔
جواب
“اقتربت الساعة و انشق القمر”
معجزہ بھی ہے۔ [متفق علیه]
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہی قیامت کی نشانی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ، يَعْنِي إِصْبَعَيْنِ” [صحيح البخاري : 6505]
«میں اور قیامت ان دو کی طرح بھیجے گئے ہیں۔ آپ کی مراد دو انگلیوں سے تھی»
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارک بھی قیامت کی نشانی ہے۔ تمام معجزات قرب قیامت کے متعلق ہیں، لہذا ہم تمام معجزات کو قیامت کی نشانی کہ سکتے ہیں، آپ کا وجود ہی قرب قیامت کی علامت ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صادر ہونے والی ہر بات قرب قیامت کی طرف اشارہ کر رہی ہے، ممکن ہے کہ کچھ معجزات کو استثناء بھی مل جائے، باقی شق قمر معجزہ بھی ہے اور قرب قیامت کی علامت بھی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ