سوال (3623)
نماز عصر کا وقت ہمارے علاقے کے وقت کے مطابق تین بج کر چودہ منٹ پر شروع ہو رہا ہے، لیکن ہمارے گاؤں کی مسجد میں اذان تین بج کر دس منٹ پر دی جا رہی ہے، کیا اس اذان کے مطابق مسجد میں آ کر با جماعت نماز پڑھنا درست ہوگا، اور کیا وقت سے پہلے اذان پڑھنا جائز ہے؟
جواب
وہاں مسجد انتظامیہ اور مؤذن کو اطلاع دینی چاہیے کہ وقت اتنے بجے شروع ہو رہا ہے، باقی یہ ہے کہ اگر اس اذان کے بعد مسجد جاتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں تو نماز ہو جائے گی، کیونکہ نماز وقت پر ہو رہی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم بتانے کے باوجود ایسا ہو رہا ہے۔
جواب: ہم صرف حجت تمام کر سکتے ہیں، ہم راہ ہموار کر سکتے ہیں، بس عوام کو انتظامیہ کے خلاف کھڑا کردیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ