سوال (229)
ہم نے بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کے حصے بانٹنے ہیں جو بھائی یا بہن اس جائیداد کو خرید رہی ہے وہ کہہ رہی کہ ابھی لاکھ یا دو لاکھ دے رہی ہوں ، باقی اس مکان کو بیچ کر سب کا حصہ دے دوں گی ، کیا اس طرح کرنا صحیح ہے ، یہ زبانی کلامی ہوا کوئی تحریری صورت نہیں ہے ، کیا یہ بھی بتائیں کہ وہ اب نئے ریٹ میں ہماری جگہ کو بیچتی ہے ، اور ہمیں پیسے پرانے ریٹ میں دیتی ہے ، ابھی تک ہمیں پیمنٹ میں سے بھی کچھ نہیں دیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟
جواب:
تمام افراد ایک نامزد کر کے اس کو بیچنے کا اختیار دے دیں ، ایک نامزد کردیں پھر جس کا جو حصہ ہے وہ اس کو ملے گا ، موجودہ قیمت کے حساب سے ملے گا ، باقی جس نے بھاگ دوڑ کی ہے اس کا بھی اتنا حصہ جتنا شریعت نے بتادیا ہے ، تقسیم کے بعد بہن بھائی اس کو خوشی سے کچھ دیتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ