سوال (199)

ایک سوال کی وضاحت مطلوب ہے کہ دادا نے بیٹوں کی موجودگی میں پورا مال اپنے پوتے کے لیے وصیت کردی تھی ، اب اس کے بیٹے بھی موجود ہیں ، بیٹوں کی موجودگی میں یہ پوتا وارث بھی نہیں ہے ، کیا اس کے لیے وصیت نافذ ہوگی ، اگر ہوگی تو کتنے مال میں ہوگی ؟

جواب:

وصیت کے لیے تین شرائط ہیں ۔
(1) : وصیت جائز کام کے لیے ہو ، کسی ناجائز کام کے لیے نہ ہو ۔
(2) : وصیت کل میں ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو ، اگر ایک تہائی سے زیادہ ہے تو آپ اس کو ایک تہائی تک لے آئیں ۔
(3) : وصیت کسی شرعی وارث کے لیے نہ ہو ، اگر شرعی وارث کے لیے وصیت کی ہے تو اس کو کالعدم قرار دیا جائے گا ۔
تو لہذا یہ ایک تہائی تک جائے گی ، کیونکہ ورثاء کو محروم نہیں کیا جائے گا ۔ سوال کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ ورثاء حق مانگ رہے ہیں ان کو حق دیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق گھمن حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ