سوال (786)

کیا کوئی بھی عورت یہ وصیت کر سکتی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا سارا مال صدقہ کر دینا، جو جو سونے کی کچھ چیزیں ہوں، ان کو مسجد میں دے دینا حالانکہ گھر میں خود اشد ضرورت ہے ، بیماری ہے، اس کیفیت میں کیا اس وصیت پر عمل کیا جائے گا؟ اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب

اس عورت کا ترکہ جتنا بھی ہے۔ تھوڑا یا زیادہ، اس میں سے صرف ایک تہائی کی وصیت کرنے کی اجازت ہے۔ اس نے اگر سارے مال کی وصیت کربھی دی ہے تو صرف ایک تہائی مسجد میں دے دیں باقی شرعی ورثاء کا حق ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ