سوال (345)

وطن کی محبت پر کیا رائے ہیں ۔[مسند احمد : 12632،12631 ، صحیح البخاری : 6372،5677،5654،3926،1889] یہ سب احادیث ضعیف ہیں ؟

جواب

یہ احادیث اگر وطن کی محبت کے متعلق ہیں تو ان کا متن پیش کیا جائے ، جن احادیث میں یہ الفاظ ہیں کہ وطن کی محبت ایمان میں سے ہے ۔
“حب الوطن من الايمان” اس حدیث کو موضوعات میں شمار کیا گیا ہے ۔ البتہ اپنے وطن اور علاقے سے محبت کی جا سکتی ہے ، اس کے دیگر ادلہ مل جاتے ہیں ، جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب باہر سفر سے آتے تھے تو مدینے کو دیکھتے تو محبت کی وجہ سے اپنی سواری کو بھگاتے تھے ۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کے بارے میں فرمایا ہے:

“هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ” [صحیح البخاری : 4083]

’’احد پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں‘‘۔
اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں مدینہ کی محبت ڈال دے ۔
اس طرح کے اور بھی ادلہ مل سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ