سوال (4452)
احناف نے جو وضوء کو فرض، سنتوں اور مستحبات میں تقسیم کیا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر دین نازل ہوا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کامل اور مکمل دین کی وضاحت فرما دی ہے۔ اس شریعت میں وضو کے چار فرض، دو سنتیں اور تین مستحبات بیان نہیں کیے گئے، بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح وضو فرمایا ہے، اُسی وضو کو من و عن لازم قرار دیا گیا ہے۔ کلی، استنشاق اور استنثار کے لیے حکم دیا گیا ہے۔ یہ خود ساختہ تقسیم ہے جو احناف کرتے ہیں۔ اس طرح وضو کرنا صحیح نہیں بلکہ مردود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ