سوال (702)

کیا وضو کے آغاز میں تسمیہ”بسم اللہ” شرط و رکن ہے یا کہ سنت اگر کسی نے قصدا تسمیہ چھوڑ دی تو اس کا وضو ہو جائے گا ؟

جواب

راجح بات یہ ہے کہ جان بوجھ کہ اگر چھوڑتا ہے تو اس کا وضوء نہیں ہوگا ، بھول چوک معاف ہے ، بھول چوک کی صورت میں اس کا وضوء ہو جائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

وضو سے پہلے کوئی بسم اللہ بھول کر چھوڑ دے یا جان بوجھ کر چھوڑ دے وضو صحیح ہے

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

بھول چوک معاف ہے۔ ان شاء اللہ ، قصدا عمدا نہیں چھوڑنی چاہیے اس سے وضو نہیں ہوتا ہے ، اگرچہ اہل علم اس بات میں اختلاف رکھتے ہیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ