سوال (3382)
وضو کر کے جرابیں پہنیں تھیں، عصر کے وقت آنکھ لگ گئی تو میں سو گیا ہوں، اب وضو کے لیے جرابیں اتاریں گے یا مسح کریں گے؟ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے۔
جواب
آپ نے جرابیں وضو کر کے پہنی ہیں، لہٰذا اگلی نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے صرف مسح کریں گے اور ایک بار وضو کر کے پہنے ہوئے موزے، اور جرابوں پر مسح کر کے پانچ نماز پڑھ سکتے ہیں یاد رکھیں مدت مسح جب وضو کر کے پہلی بار مسح کریں گے، اس وقت سے شروع ہو گا۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
سائل: وضو کے بعد جرابوں کا ایک جوڑا پہنا ہے، جب پہلے کا مسح کیا ہے تو ان پر دوسرا جوڑا بھی پہن لیا ہے۔ کیا اب ان پر مسح ہو جائے گا؟
جواب: جب پہلے موزے باوضوء پہنے تھے، پھر وضوء ٹوٹ گیا ہے، اب ان موزوں کے اوپر آپ نے دوسرے موزے پہن لیے ہیں، اب آپ اوپر والے موزوں کے اوپر مسح نہیں کر سکتے ہیں، باقی اگر وضوء کی حالت میں پہنے ہیں تو ٹھیک ہے، آپ مسح کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم! سمجھ نہیں آئی ہے کہ ایک بندہ حالت وضو میں جراب یا موزہ پہنتا ہے، پھر سردی یا کسی اور وجہ سے اوپر دوسری جراب بھی پہن لیتا ہے، تو اس پر مسح کرنے میں کیا حرج ہے؟ مدت تو وہی رہے گی، جب پہلا موزہ پہنا ہے۔
جواب: اگر مسئلہ اس طرح ہے کہ با وضوء جراب پہن لیے ہیں، ایک کے بعد ایک اور پہن لیا ہے، پھر تو مسح جائز ہے، اس کے علاؤہ یہ صورت بھی ہے کہ اس نے وضوء کرکے ایک جراب پہنی تھی، نماز پڑھنے کے بعد اس کا وضوء ٹوٹ گیا ہے، اب اس نے سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اور جراب پہن لی ہے ، اب اس صورت جب وضوء کرکے گا تو اوپر والے جراب پر مسح نہیں کرے گا، یہ مسئلہ اس طرح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ