سوال (3888)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ کرکے تھوکنے سے منع کیا ہے، لیکن بعض جگہ وضوء خانے ایسے بنے ہوئے ہیں کہ ان کا رخ قبلے کی طرف ہے، وضوء کرتے ہوئے بندہ نا چاہتے ہوئے بھی تھوکتا ہے؟ تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ وضوء کرتے ہوئے کلی کرنا یا تھوکنا نیچے منہ کرکے ہے، سامنے تھوکنا الگ چیز ہے اور نیچے منہ کرکے تھوکنا الگ چیز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ