سوال (114)
وضو سے پہلے روایات کے مطابق صرف بسم اللہ کے الفاظ کہنے چاہییں، اگر کوئی مکمل بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے ؟ شیخ وضاحت فرمادیں؟
جواب
اپنی اپنی رائے ہوسکتی ہے ، لیکن جمہور اہل علم کا موقف یہی ہے کہ جہاں صرف بسم اللہ ہے ، وہاں صرف بسم اللہ ہی پڑھنی چاہیے ۔ جہاں پوری پڑھنا ثابت وہاں پر پوری پڑھنی چاہیے جیسے تلاوت میں ثابت ہے ، خطوط تحریر کرتے وقت مکمل ثابت ہے ، باقی صرف بسم اللہ ہی ہے ، یہی اہل علم اور جمہور کا فیصلہ ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ