سوال (624)

نماز میں سلام پھیرنے کے بعد اگر وضو ٹوٹ جائے اور نمازی کو یہ خیال گزرے کہ نماز میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو آیا وہ فوراً سجدہ سہو کر لے یا اس کے لئے دوبارہ وضو ضروری ہے؟

جواب

جیسا کہ اوپر سوال میں ذکر ہے کہ اس نے سجدہ سہو نماز مکمل کرنے بعد کرنے کا ارادہ کیا ہے ، بہرحال اس کو اب حاجت نہیں ہے ، یا سجدے کے دوران اس کا وضوء ٹوٹ گیا ہے ، اس کو اب حاجت نہیں رہی ہے ، اس کی نماز ان شاءاللہ ہوگئی ہے ، سجدہ سہو خارج الصلاۃ ہوگا ، اس نے ویسے بھی کرلیا ہے تو ان شاءاللہ ہوگیا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ