سوال (557)

میرا ویب سائٹ پہ آن لائن کام ہے ، میری ارننگ ویب سائٹ پہ جو لوگ وزٹ کرتے ہیں اس سے ہوتی ہے اور ایڈز چلتے ہیں اس سے ہوتی ہے ، ایڈز پہ کوئی اڈلٹ کنٹنٹ نہیں ہوتا ہے ، مجھے ویب سائیٹ پہ کلکز کے پیسے ملتے ہیں ، جتنے کلکز ہوتے ہیں اتنے پیسے ملتے ہیں ، جو لوگ پاکستان سے ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں اس کے کم پیسے ہوتے ہیں ، امریکہ اور اسرائیل کی پروکسی (VPN) لگا کہ خود ہی ویب سائٹ پہ کلکز کرتے ہیں ، جس سے مجھے زیادہ پیسے ملتے ہیں ، اس سے کسی آدمی کا نقصان نہیں ہوتا ہے ، گوگل کا اپنا اور اس ملک کا نقصان ہوتا ہے ، جیسے برطانیہ ، امریکہ اور اسرائیل ، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

جواب

یہ دھوکہ دہی میں شمار ہوتا ہے اس میں گوگل کا بھی نقصان ہے اور گوگل کے ذریعے جو ایڈز لگاتے ہیں ان کا بھی نقصان ہے کیونکہ ان کو حقیقی آڈینس چاہیے، وہمی نہیں۔ یہ صاحب ان کو وہمی ويوز دیتے ہیں اور اس پہ پیسے کماتے ہیں یہ جائز نہیں ہے۔
اگرچہ گوگل اور دوسرے لوگ کافر ہی ہوں لیکن اسلام ہمیں دھوکہ دہی نہیں سکھاتا۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ