سوال        6930

ایک بندے نے بیوہ سے دوسری شادی کی اس بیوہ کی پہلے خاوند سے ایک بیٹی ہے ۔کیا وہ اپنے بیٹے کا نکاح اس بیوہ کی بیٹی سے کرسکتا ہے؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ہاں وہ اس کی بیٹی سے اپنے بیٹے کا نکاح کر سکتا ہے اگر کوئی اور رکاوٹ نہ ہو، کوئی اور رشتہ رکاوٹ یا آڑے نہ آ رہا ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: ربیبہ نہیں کیا وہ شیخ؟
جواب: ہاں ربیبہ سے خود نکاح نہیں کر سکتا۔
ربیبہ سے انسان خود نکاح نہیں کر سکتا اگر اس کی والدہ کے ساتھ صحبت کر چکا ہو تو۔ اس کا بیٹا تو کر سکتا ہے نا اس میں کیا حرج ہے:

“وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ”۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ